ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پتور : مچھلی فروش پر جان لیوا حملہ کے دو ملزمین گرفتار

پتور : مچھلی فروش پر جان لیوا حملہ کے دو ملزمین گرفتار

Sun, 09 Jan 2022 13:34:41    S.O. News Service

پتور ،9؍ جنوری (ایس او نیوز) اپن انگڈی پولیس نے مچھلی فروش پر جان لیوا حملہ کے بعد مفرور دو ملزمین کو گرفتار کر لیا جن کی شناخت شرف الدین (31 سال) اور محمد عرفان (24 سال) کے طور پر کی گئی ہے ۔

مچھلی فروش کی دکان پر حملہ کا یہ معاملہ 6 دسمبر کو پیش آیا تھا ۔ جس میں دکان کا مالک اشوک عرف انیل کمار، اس کا بڑا بھائی موہن داس اور مہیش نامی ایک گاہک تلوار کی ضرب سے زخمی ہوئے تھے ۔

مبینہ طور پر یہ حملہ 5 دسمبر کو ہوئے ایک مارپیٹ کے معاملہ میں انتقامی کارروائی کے طور پر کیا گیا تھا ۔ اس معاملہ کی چھان بین کے دوران پولیس نے اس حملہ کے تعلق سے ایک ملزم کو اور اس کی مدد کرنے کے الزام میں تین پی ایف آئی کے کارکنان کو اپنی تحویل میں لیا تھا ۔ جس کے بعد پی ایف آئی نے اپنے کارکنان کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے دن بھر اپن انگڈی پولیس اسٹیشن کے روبرو احتجاجی دھرنا دیا تھا ۔ پھر رات کے وقت احتجاجیوں کو منتشر کرنے کے لئے لاٹھی چارج شروع کیا تھا جس میں کئی پی ایف آئی کارکنان ، لیڈران اور عام افراد زخمی ہوئے تھے ۔  دوسری طرف پولیس نے پی ایف آئی پر تشدد بھڑکانے کا الزام لگاتے ہوئے بہت سے لوگوں پر مقدمات دائر کیے تھے ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مچھلی فروش کی دکان پر حملہ کرنے والوں نے اپنے چہرے ڈھانپ رکھے تھے اس لئے انہیں شناخت کرنا مشکل ہوگیا تھا ۔ لیکن پی ایس آئی نندا کمار کی ٹیم نے سنان نامی ایک ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد اس کے بیان کے پس منظر میں 14 ملزمین کی نشاندہی کی ۔جس کے بعد ملزمین کو گرفتار کرنے کی ذمہ داری  اپن انگڈی پولیس سب انسپکٹر کمار کامبلے کو دی گئی ۔


Share: